https://rillowfoggier.com/innWRVpJzteRlsI/91503 Kids moral stories bunty Kahan Kho Gaya Funny Kids Story

Click And Get Money

Kids moral stories bunty Kahan Kho Gaya Funny Kids Story

 میرا بندر کہاں کھو گیا 


Kids moral stories bunty Kahan Kho Gaya Funny Kids Story



کاش! میں ماں کی بات مان لیتا۔

بنٹی ایک بندر تھا جو اپنے ماں باپ کے ساتھ جنگل میں رہتا تھا۔ وہ تین بھائی تھے۔بنٹی سب سے چھوٹا تھا۔ جنگل کے ایک درخت پر ان کا بسیرا تھا۔وہ تینوں شام ہوتے ہی ندی کے کنارے کھیلنے چلے جاتے۔جنگل سے کچھ فاصلے پر ایک سڑک تھی جو شہر کی طرف جاتی تھی۔ ماں نے بچوں کو خاص نصیحت کی کہ اس طرف کا کبھی رُخ نہ کریں۔


سب سے بڑا بھائی سمجھدار تھا اور ماں کی بات مانتا تھا،جبکہ بنٹی اور منجھلا بھائی ماں کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے تھے۔


ایک دن تینوں بھائی ندی کنارے کھیل رہے تھے،بڑا بھائی درخت سے پھل توڑنے میں مصروف تھا کہ منجھلے بھائی نے سڑک کی طرف اشارہ کیا۔ دونوں بڑے بھائی کی نظروں سے بچ کر سڑک کی طرف آ گئے۔ ابھی وہ دونوں آگے جانے کا سوچ ہی رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار جیپ وہاں آئی اور کسی نے بنٹی کو پکڑ کر جیپ میں ڈال کر لے گئے۔


مزید کہانیوں کے لیے یہاں کلک کریں


منجھلا بھائی یہ سارا منظر دیکھ کے ہکا بکا رہ گیا۔جب بنٹی کو ہوش آیا تو اس نے خود کو ایک پنجرے میں بند پایا۔ اس نے آس پاس نظر دوڑائی ہر جگہ پنجرے ہی پنجرے تھے،جن میں مختلف جانور قید تھے۔ وہ ایک خوبصورت باغ نما جگہ تھی،جہاں لوگوں کا بڑا ہجوم تھا۔بعد میں اسے پتا چلا کہ وہ ایک چڑیا گھر میں ہے۔

اس کے پنجرے میں اور بھی بندر تھے۔ وہ سب بھی اپنے گھر والوں سے بچھڑے ہوئے تھے۔ پہلے تو بنٹی بہت اُداس ہوا۔ اسے گھر کی یاد ستانے لگی،پھر اسے ماں کی وہ نصیحت یاد آئی۔کاش! میں ماں کی بات مان لیتا۔

باقی بندروں نے اسے تسلی دی کچھ ہی ہفتوں میں وہ سب بھول گیا اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا،کیونکہ اس کی باقی بندروں سے اچھی دوستی ہو گئی۔ اب اس نے اسی جگہ کو اپنا گھر مان لیا تھا۔


Copyright Disclaimer: - Under section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for FAIR USE for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statutes that might otherwise be infringing. Non-profit, educational, or personal use tips the balance in favor of FAIR USE.

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.